رمضان المبارک 2026 کی آمد آمد ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ڈرامہ سیریل دیکھ ذرا پیار سے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرنے کیلئے تیار ہے جس کا پہلا پوسٹر اور ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی اور حمزہ سہیل نے اپنی نئی جوڑی اور رومانوی مزاح کا جدید انداز اپنایا ہے جو سوشل میڈیا پر پہلے ہی عوام کی توجہ حاصل کرچکا ہے جبکہ یہ ڈرامہ پی ٹی وی کی ڈیم ٹیم کی تخلیقی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے جسے صائمہ اکرم چوہدری نے تحریر کیا۔
اس سے قبل صائمہ اکرم چوہدری نے چپکے چپکے اور سنو چندا جیسے ڈرامے تحریر کیے اور خوب شہرت حاسل کی۔ توقع کی جارہی ہے کہ دیکھ ذرا پیار سے میں فیملی مزاح دیکھنے کو ملے گا جسے عوام کی بڑی تعداد بہت زیادہ پسند کرتی ہے، جبکہ علی حسن نے اس ڈرامے کیلئے ہدایت کاری کی ہے۔
ڈرامہ سیریل دیکھ ذرا پیار سے کے ٹیزرز ایک محتاط اور جدید انداز کی کامیڈی کا اشارہ دیتے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ڈرامہ جدید جذبات کے ایک ایسے سفر کا آغاز کرے گا جہاں تقدیر 2 بظاہر ملتی جلتی مگر پیچیدہ شخصیات کو قریب لانے میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔
یمنیٰ زیدی اور حمزہ سہیل کے علاوہ اس ڈرامے میں بشریٰ انصاری، ارشد محمود اور رمیسہ خان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جبکہ یہ ٹی وی سیریل ہم ٹی وی پر متوقع طور پر 16 فروری کے بعد پیش کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








