ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ایک نئے جغرافیائی و سیاسی تنازع کی زد میں آ گیا ہے، جہاں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کے بھارت کے خلاف اہم میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک بھارت میچ بائیکاٹ کے پی سی بی فیصلے گفتگو کرتے ہوئے سورَو گنگولی نے اس فیصلے کی منطق پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’گرین شرٹس‘‘ ایک ایسے احتجاج کی خاطر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ مول لے رہی ہیں جس کا عملی طور پر کوئی جواز نہیں بنتا۔
گفتگو کے دوران سابق بھارتی کپتان گنگولی نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنے کا مقصد اسے جیتنا ہوتا ہے اور ہر پوائنٹ قیمتی ہوتا ہے۔ آخر پیچھے ہٹنے کی وجہ کیا ہے؟ پاکستان پہلے ہی سری لنکا میں میچز کھیل رہا ہے۔ میں حیران ہوں… اس طرح پوائنٹس ضائع کرنے کی گنجائش نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق آئی سی سی بھاری مالی نقصان سے بچنے کے لیے کسی درمیانی راستے کی تلاش میں ہے اور بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی موجودگی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وزیراعظم سے مشاورت کا فیصلہ کرچکے ہیں۔
پاک بھارت میچ ٹی 20 ورلڈ کپ سمیت کرکٹ کے کسی بھی بین الاقوامی ایونٹ کا سب سے اہم اور ہائی وولٹیج میچ سمجھا جاتا ہے جہاں ایک دوسرے کو دشمن سمجھنے والے ہمسایہ ملک ایک دوسرے کا سامنا کھیل کے میدان میں اس طرح کرتے ہیں کہ کھیل کا میدان ہی میدانِ جنگ محسوس ہونے لگتا ہے۔
تاہم حال ہی میں بھارتی کپتانوں کے پاکستانی کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے سمیت دیگر عوامل کے باعث کھیل میں سیاست کا عنصر پہلے بھارت کی جانب سے شامل کیا گیا، اس کے بعد بنگلہ دیش نے سکیورٹی وجوہات کے باعث بھارت میں میچ کھیلنے سے انکار کیا، جس کے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش سے اظہارِ یکجہتی کیلئے بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








