ملاقاتوں پر پابندی ہے،کیسز مقرر ہی نہیں ہورہے، وکیل عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آنے پر ہمیشہ ہمیں ریلیف ملا، تاہم جس کیس میں عمران خان کو ریلیف دیا گیا، حکومت اپیل دائر کردیتی ہے۔ملاقاتوں پر پابندی ہے، کیسز مقرر ہی نہیں ہورہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ سائفر کیس پاکستان کا مہنگا ترین مقدمہ تھا، اس کا انجام سب کو نظر آگیا۔ ہماری ملاقاتوں پر پابندی ہے لیکن کیسز کی  سماعت کی تاریخ ہی نہیں دی جاتی۔

گفتگو کے دوران وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ یہ بد ترین سیاسی انتقام کی علامت ہے۔ میں 300 سے زائد مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں اور 5 ماہ میں میری عمران خان سے صرف ایک ہی بار 5 منٹ کی ملاقات ہوئی۔ مقدمات کی سماعت ہی نہیں ہورہی۔

سلمان صفدر نے کہا کہ نہ تو مقدمات کی سماعت ہوتی ہے اور نہ ہی عمران خان سے ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ ایک ہفتے بعد رمضان المبارک شروع ہورہا ہے۔ خصوصی ضمانت ک کیسز مقرر ہونے ہیں۔ اگر ہمارے کیسز کی سماعت کی جائے تو یہ کیسز ختم ہوجائیں گے۔

Related Posts