سہون میں قیامت خیز حادثہ! تیز رفتار بس سڑک پر بیٹھے بھکاریوں پر چڑھ گئی، 3 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

سہون کے علاقے کائی میں نینگ روڈ پر ایک دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں نینگ سے واپس آنے والی ایک مسافر کوچ بے قابو ہو کر سڑک کنارے بیٹھے بھکاریوں پر چڑھ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں تین بھکاری موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق کوچ اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور سڑک کے کنارے بیٹھے افراد کو کچلتی ہوئی آگے بڑھ گئی۔ حادثے کے باعث بس میں سوار متعدد مسافر بھی زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا۔

Image

Image

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Posts