پاک بھارت میچ پر محسن نقوی سے آئی سی سی ملاقات کی اندرونی کہانی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک بھارت میچ
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو راضی کرنے سے پاکستان کرکٹ بورڈ بھی پاک بھارت میچ کیلئے راضی ہوجائےگا۔ پاکستان نے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اہم نکتے پر آواز اٹھا دی۔

ایک رپورٹ میں کیے گئے دعوے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہےکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی ریونیو کا شیئر ملنا چاہیے اور آئی سی سی ضمانت دے کہ بھارت ستمبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ مطالبہ بھی آئی سی سی کے سامنے رکھا گیا کہ پی سی بی اور بی سی سی آئی کےدرمیان ہائبرڈماڈل کی توسیع 2031 ورلڈ کپ تک ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں 15 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا ہوگا یا نہیں؟فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے درمیان ملاقات میں ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کیا ہے کہ میچ پر حتمی فیصلہ حکومتِ پاکستان کا ہوگا۔

وزیراعظم سے ملاقات محسن نقوی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کی درخواست سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پاک بھارت میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا، جس پر آئی سی سی کے وفد نے محسن نقوی سے ملاقات کا فیصلہ کیاتھا۔

Related Posts