کراچی کے مصروف تجارتی مرکز جوڑیا بازار کی عمارت میں آگ لگ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

کراچی کے انتہائی مصروف اور معروف تجارتی مرکز جوڑیا بازار کی ایک عمارت میں آگ لگ گئی، جسے بجھانے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے آگ بجھانے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا۔

آشزدگی کا واقعہ اسٹیشنری کے گودام میں پیش آیا، فائر بریگیڈ نے موقع پر فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا ہے۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کے بعد کولنگ میں مصروف ہے۔

Related Posts