کراچی میں چلتی گاڑی میں جوڑے کی نازیبا حرکتیں! ڈانسنگ کار کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع لکی ون مال کے سامنے ایک چلتی گاڑی میں مبینہ طور پر فحش و نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گاڑی کی پچھلی نشست پر موجود جوڑا مصروف ترین سڑک اور عوامی مقام کے درمیان قابلِ اعتراض رویے کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر اس قسم کے واقعات نہ صرف معاشرتی اقدار کے منافی ہیں بلکہ نوجوان نسل پر بھی منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ کئی افراد نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر رہنمائی اور نگرانی کریں۔

عوام نے متعلقہ اداروں اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گاڑی کو ٹریس کر کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بجائے اس کے ویڈیو بنا کر وائرل کرتے بلکہ از خود گاڑی سے اتر کر اس جوڑے کو نازیبا حرکت سے روک بھی سکتے تھے۔

Related Posts