سولر سے متعلق نیپرا کے نئے ریگولیشنز، وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے سولر سے معتلق نئے ریگولیشنز جاری کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت نیپرا کے نئے ریگولیشنز کے اجرا پر خصوصی اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں  نائب وزیراعظم  و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، عطا تارڑ، اویس لغاری، پرویز ملک، بلال کیانی، محمد علی اور احد چیمہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے نیپرا ریگولیسنز کا نوٹس لیتے ہوئے پاورڈویژن کو نیپرا کو سولرصارفین کےکانٹریکٹ کے تحفظ سے متعلق نظرثانی اپیل دائرکرنے اور  موجودہ کانٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقعے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سولر والے 4 لاکھ 66 ہزارصارفین کا بوجھ 3کروڑ 76 لاکھ نیشنل گرڈ بجلی صارفین پر نہ پڑے۔وزیراعظم نے  پاور ڈویژن کو معاملے سے متعلق جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس کم کردیے ہیں۔پرانے سولر صارفین اپنی بجلی نیشنل گرڈ کو 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے پرانے ریٹس پر ہی بیچیں گے مگر نئے صارفین کے لیے نیشنل گرڈ کو بیچی گئی بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 17 روپے 19 پیسے کی بڑی کمی کر دی گئی ہے۔

نئے ریگولیشنز کے تحت اب نئے صارف کو اس کی فی یونٹ قیمت 3 گنا سے بھی کم یعنی 8 روپے 13 پیسے ملے گی ۔نئے اور پرانے صارفین کے لیے نیٹ بلنگ کا بھی نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ، صارف کا یونٹ اب سرکاری یونٹ کے برابر نہیں ہو گا، اب نیشنل گرڈ سے لی گئی ساری بجلی کی فی یونٹ قیمت حکومتی ٹیرف اور سلیبس کے حساب سے ہو گی۔

Related Posts