سابق مس انڈیا کلپنا آئیر کا 70 سال کی عمر میں جوشیلا رقص! مداح خوشی سے جھوم اٹھے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بھارت کی معروف اداکارہ اور سابق مس انڈیا کلپنا ایئر نے حال ہی میں اپنی زبردست ڈانس ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ڈانس ویڈیو کو انکے مداحوں نے سراہا جو انہوں نے مشہور 1981 کے ہندی فلمی گانے رامبا ہو پر پیش کیا۔ کلپنا آئیر نے اس موقع پر بنفشی ساڑھی پہنی ہوئی تھی اور اپنے جوشیلے حرکات سے حاضرین کا دل موہ لیا۔

یہ گانا جسے عشا اُتھپ نے گایا تھا 1981 کی فلم ارمان کا حصہ تھا جس میں کلپنا آئر نے اصل میں تقریباً چار دہائیاں قبل یہ ڈانس پرفارم کیا تھا۔ اس گانے کی مقبولیت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا جب گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم دھرندھر میں اس کا نیا ورژن پیش کیا گیا۔

کلپنا آئیر نہ صرف ایک اداکارہ ہیں بلکہ سابقہ ماڈل، ٹیلی ویژن اداکارہ اور ریستوران مینیجر بھی رہ چکی ہیں۔ طویل عرصے تک فلموں میں نظر نہ آنے کے بعد اب 70 کی دہائی میں داخل ہو چکی یہ اداکارہ، چھوٹے بال اور چشمے کے ساتھ اس کلاسیکی گانے پر رقص کرتی نظر آئیں جس سے کئی مداحوں کے لیے پرانی یادیں تازہ ہو گئیں۔

Related Posts