ٹاپ 10 کورین سیریز، کس کہانی میں کیا ہے؟ اور کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کورین سیریز
(فوٹو: آن لائن)

معروف او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر دستیاب مقبول ترین ڈراموں کی بات کی جائے تو پاکستان اور بھارت کے ناظرین بھی اس وقت حیران رہ جاتے ہیں جب کورین سیریز بھارتی مواد کی مقبولیت کو بھی پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ جاتی ہیں جس کی وجہ کورین فنکاروں کی حقیقت پسندانہ ڈائیلاگ ڈلیوری، اچھوتی کہانی نگاری اور تجسس سے بھرپور کردار ہوتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ آج کل نیٹ فلکس پر عوام کیا دیکھ رہے ہیں اور ان کہانیوں میں سے کس کی کہانی میں کیا ہے تاکہ کورین ڈرامے دیکھنے والے ناظرین انہیں نیٹ فلکس پر دیکھنے سے قبل ان کے مواد کے معیار کا بہتر طور پر اندازہ کرسکیں، ٹاپ 10 ڈراموں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:

اسکوئڈ گیم سیزن 3

Squid Game Season 3 Now Streaming: Final Season Plot, Release Date, News -  Netflix Tudum

اسکوئڈ گیم سیزن 3دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی کورین سیریز کا فائنل سیزن ہے جس میں ناظرین کو شدید صدمے میں ڈال دینے والے سیریز کے تمام راز چھپے ہوئے ہیں۔ کہانی کے تمام کرداروں کو بہت آسان سی گیمز کیلنے کیلئے بھاری انعامی رقوم ملتی ہیں لیکن اگر ہار جائیں تو کھلاڑیوں کو واپس گھر بھیجنے کی بجائے قتل کردیا جاتا ہے۔

وین لائف گوز یو ٹینگرائنز

15 best quotes from 'When Life Gives You Tangerines' | Lifestyle Asia India

سال 2025 کی سب سے مقبول رومانوی سیریز میں ایک بہادر لڑکی اور ایک مضبوط لڑکے کو دکھایا گیا ہے جو عمر بھر زندگی کی مشکلات کا سامنا اور جدوجہد کرتے ہیں۔ یہ ایک جذباتی اور دل کو چھو لینے والی کہانی ہے جو محبت کی طاقت ثابت کردیتی ہے۔

دی ٹراؤما کوڈ ۔ ہیروز آن سیل

The Trauma Code: Heroes on Call: Season 1 | Rotten Tomatoes

اس سیریز میں ایک مصروف ٹراما سینٹر میں ڈاکٹرز اور نرسز کی تیز رفتار زندگی دکھائی گئی ہے جہاں وہ شدید حادثات اور ایمرجنسی کیسز کا سامنا کرتے ہیں۔ جذباتی لمحات، مزاحیہ حالات اور مریضوں کی جان بچانے کی کوششیں سیریز کو دلچسپ بنا دیتی ہیں۔

کوین آف ٹیئرز

Watch Queen of Tears | Netflix Official Site

ایک امیر خاندان کی بیٹی اور ایک عام آدمی شادی کرلیتے ہیں جس کے بعد زندگی کا اصل بحران شروع ہوتا ہے۔ محبت، دھوکہ دہی اور خاندانی دباؤ دونوں کرداروں کو ایک دوسرے کی مدد سے اپنی محبت کو بچانے پر مجبور کرتا ہے۔ ڈرامے میں رومانوی سطح اور کہانی نگاری کو کافی پسند کیا گیا ہے۔

ویک ہیرو کلاس 2

Weak Hero Class 1 (TV Series 2022– ) - IMDb

ہائی اسکول کے طالب علم دوستوں کی حفاظت کیلئے طاقتور گینگز اور جرائم کی دنیا کا مقابلہ کرتے ہیں۔ یہ کہانی دوستی، بہادری اور اسکولوں کی گینگ وار کو بے نقاب کرتی ہے۔ اس کے ایکشن اور جذباتی لمحات اسے نوجوان طبقے کیلئے پسندیدہ سیریز بنا دیتے ہیں۔

ایکسٹرا آرڈینری اٹارنی وو

Everyone's Favorite Autistic Attorney Is Back for a Second Season!: “Extraordinary  Attorney Woo 2” Preview!

آٹزم سے متأثرہ کردار وو ینگ وو ایک ذہین وکیل کے طور پر اپنی زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرتی ہے اور مشکل کیسز حل کرتی ہے۔ اس کی منفرد سوچ اور ٹیم سے تعلقات سیریز کو دلچسپ بنا دیتے ہیں۔ سیریز میں ذہنی صحت، دوستی اور انصاف جیسے معاملات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ونچینزو

7 things we will definitely miss from the hit K-Drama Vincenzo - Metroscene  Mag - For the young, empowered & creative

کورین سیریز دیکھنے والوں نے کچھ ہی سال قبل ریلیز کی گئی سیریز ونچینزو ضرور دیکھی ہوگی، جو دیگر کورین سیریز سے ہر لحاظ سے مختلف نظر آتی ہے۔ ایک اطالوی مافیا وکیل اپنے خلاف سازش کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرتا ہے۔ کہانی بدعنوانی اور انصاف کو دلچسپ انداز میں بیان کرتی ہے۔

کرما

Karma (TV Series 2025) - IMDb

ایک تاریک اور شدید نوعیت کے کرائم تھرلر میں سیریز کے کردار اپنے ماضی کے غلط فیصلوں اور بدلے کی آگ میں جلتے ہوئے مختلف جرائم انجام دیتے ہیں۔ دھوکہ، سازش اور اخلاقی جدوجہد اس سیریز کی کہانی کو مزید تشویشناک بناتی ہے۔ سیریز میں انسانی فطرت کے تاریک پہلو اجاگر کیے گئے ہیں۔

آور ان رِٹن سیول

Our Unwritten Seoul' Episodes 1-2 Fashion: Park Bo-Young As Yoo Mi-Ji/Yoo  Mi-Rae | InkiStyle

دو بہنوں کی زندگیاں الٹ پلٹ جاتی ہیں جب وہ ایک دوسرے کی جگہ لے کر زندگی گزارتی ہیں اور محبت کے ساتھ ساتھ خاندانی راز اور شناخت کی جدوجہد جنم لیتی ہے۔ کہانی جذبات، رومانس اور زندگی کے ان دیکھے واقعات سے دلچسپ انداز میں متعارف کرواتی ہے۔

مرسی فار نن

Trailer: Mercy For None

ایک سابق گینگ ممبر اپنے بھائی کے قتلے کا بدلہ لینے کیلئے خطرناک دنیا کا ایک بار پھر رخ کرتا ہے جہاں پرتشدد لڑائیاں، انتقام اور ماضی کے راز اس سیریز کو مزید دلچسپ بنا دیتے ہیں۔ ناظرین کا ماننا ہے کہ یہ ایک سخت اور دل دہلا دینے والی کہانی ہے جسے دیکھنے والوں میں خوف پر قابو پانے کا حوصلہ ہونا چاہئے۔

Related Posts