ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت سے 61رنز کے طویل مارجن سے شکست کے ساتھ ہی قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ تک رسائی اگر مگر کا شکار ہوگئی ہے۔تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ پاکستان کو آخری گروپ میچ جیتنے کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے آج پاکستان کو ہرا کر گروپ اے سے سپر ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرلی جبکہ قومی ٹیم نیٹ رن ریٹ بھی بھارت کے خلاف بھاری مارجن سے شکست کے بعد بری طرح متأثر ہوا ہے جو آج 0.932 سے گر کر منفی 0.403 پر آگیا۔
آج ہی پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر گروپ میچ میں امریکا کو شکست سے دوچار کرنے کے باوجود پوائنٹس ٹیبل پر امریکا سے بھی نیچے آگیا۔ امریکا نے 4میچز میں سے 2 میں فتح اپنے نام کی جس کے 4پوائنٹس ہیں اور نیٹ رن ریٹ 0.788 ہے۔ 18فروری کو پاکستان اپنا اگلا میچ کھیلے گا۔
آج سے 2 روز بعد 18فروری کو سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنا پاکستان کیلئے اہم ہے۔ اس کیلئے پاکستانی ٹیم کو نمیبیا کے خلاف 18فروری کا میچ جیتنا لازمی ہے۔ اگر نمیبیا نے پاکستان کو شکست دے دی تو قومی ٹیم سپر 8 مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 176رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں قومی ٹیم 114رنز پر پویلین لوٹ گئی اور قومی ٹیم کے عثمان خان کے علاوہ کوئی بھی پلیئر کریز پر جم کر نہ کھیل سکا، جس کی وجہ کھلاڑیوں کا ابتدا ہی سے آؤٹ ہوتے رہنا قرار دی جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








