اس سے تو بائیکاٹ ہی بہتر تھا، سوشل میڈیا صارفین کے پاک بھارت میچ پر دلچسپ تبصرے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: آن لائن)

گزشتہ شب کی شکست کا افسوس آج بھی ذہنوں پر سوار ہے، سوشل میڈیا صارفین نے پاک بھارت میچ پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تو بائیکاٹ ہی بہتر تھا۔ بعض صارفین کے مطابق بھارت کا نہیں، پورے ورلڈ کپ کا ہی بائیکاٹ کردینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 175رنز بنائے۔ 176رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 114رنز پر ڈھیر ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین کو آج بھی افسوس ہے۔

اویس یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ہماری قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی گزشتہ روز ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹی 20 کرکٹ میچ میں بھی بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم رہے۔

سرمد حمید نے بھی بھارت کے خلاف میچ میں مایوس کن کاررکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویسے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جو حالت ہے، انہیں صرف بھارت کے میچ کا نہیں بلکہ پورے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا بنتا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا، تاہم آئی سی سی اور دوست ممالک نے زور دیا کہ یہ میچ ضرور ہونا چاہئے۔ سعادت یونس کا کہنا تھا کہ ہم بنگلہ دیش کو حق مہر دلوانے گئے تھے اور خود بیوہ ہوگئے۔

پاک بھارت میچ کے تناظر میں وقار ستی کا کہنا ہے کہ ایسے لگ رہا تھا کہ شاہین آفریدی دوسری طرف سے کھیل رہے ہیں۔ 2 اوورز میں 31 اسکور کھا گئے۔

 

Related Posts