بنوں :تھانہ میریان کے باہر بم دھماکہ، بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

دھماکہ
(فوٹو: آن لائن)

خیبر پختونخوا کے خوبصورت شہر بنوں میں تھانہ میریان کے مرکزی گیٹ کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل میں نصب آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بھارود سے بھرا رکشہ تھانے کے مین گیٹ سے ٹکرا دیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ایک موٹر سائیکل میں بھی آئی ای ڈی نصب کی تھی جو قریبی دکانوں کے سامنے کھڑی تھی,دھماکے کے وقت تھانے کے باہر موجود دکانوں پر عوام کا رش تھا، جو دھماکے کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے۔

آئی ای ڈی دھماکے سے پولیس اہلکار محفوظ رہے تاہم ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کا کہنا ہے کہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔  زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Related Posts