رمضان المبارک ایک ایسا مہینہ ہے جس کا عبادت گزار اور متقی مسلمان سارا سال انتظار کرتے ہیں کیونکہ اس مہینے کے دوران عبادتوں کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کا بے پایاں نزول ہوتا ہے۔
تاحال رمضان المبارک کی پہلی تاریخ کا اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم توقع کی جارہی ہے کہ کل 18فروری کو ہونے والے رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران رمضان کا چاند نظر آنے اور رمضان کی پہلی تاریخ 19فروری 2026 کو ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔ اسی اندازے کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رمضان المبارک کی سحری اور افطار کے اوقاتِ کار مندرجہ ذیل ہین:
رمضان المبارک کے پہلے روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 46 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 29 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 19فروری 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے دوسرے روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 45 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 30 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 20 فروری 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے تیسرے روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 44 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 31 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 21 فروری 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے چوتھے روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 44 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 31 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 22 فروری 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے پانچویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 43 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 32 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 23 فروری 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے چھٹے روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 42 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 32 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 24 فروری 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے ساتویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 41 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 33 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 25 فروری 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے آٹھویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 40 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 33 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 26 فروری 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے نویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 40 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 34 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 27 فروری 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے دسویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 39 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 34 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 28 فروری 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے گیارہویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 38 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 35 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ یکم مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے بارہویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 37 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 35 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 2 مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے تیرہویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 36 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 36 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 3 مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے چودھویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 35 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 36 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 4 مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے پندرھویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 34 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 37 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 5 مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے سولہویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 33 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 37 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 6 مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے سترھویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 32 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 38 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 7 مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے اٹھارہویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 31 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 38 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 8 مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے انیسویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 30 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 39 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 9 مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے بیسویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 30 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 39 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 10 مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے اکیسویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 29 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 40 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 11 مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے بائیسویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 28 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 40 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 12 مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے تیئیسویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 27 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 41 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 13 مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے چوبیسویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 25 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 41 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 14 مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے پچیسویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 24 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 42 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 15 مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے چھبیسویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 23 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 42 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 16 مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے ستائیسویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 22 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 43 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 17 مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے اٹھائیسویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 21 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 43 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 18 مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے انتیسویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 20 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 43 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 19 مارچ 2026 ہوگی۔
رمضان المبارک کے تیسویں روزے کی سحری کا اختتام صبح 5 بج کر 19 منٹ پر، افطار کا وقت شام 6 بج کر 44 منٹ پر جبکہ متوقع تاریخ 20 مارچ 2026 ہوگی۔
ضروری دعائیں
سحری کی دعا:
وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ
اردو ترجمہ:
اے اللہ! میں رمضان المبارک کے کل کے روزے کی نیت کرتا ہوں۔
افطار کی دعا:
اللَّهُمَّ إِنِّي لَكَ صُمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ
اردو ترجمہ:
اے اللہ! میں نے تیرے لیے روزہ رکھا، تجھ پر ایمان لایا اور تجھ پر بھروسہ کیا، اور تیری عطا کیے ہوئے رزق سے روزہ افطار کیا۔
رمضان المبارک کی پہلی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی نمازِ عشا کے ساتھ ہی تراویح شروع کردی جاتی ہے جو نفلی عبادت سہی، تاہم رمضان المبارک کے دوران اس کا اہتمام فرائض کی طرح باجماعت کیا جاتا ہے۔ تسبیح تراویح بھی رمضان المبارک کی ضروری دعا ہے جو نمازی حضرات تراویح کے دوران ضرور پڑھتے ہیں:
تسبیح تراویح:
سُبْحَانَ ذِي الْمُلْكِ وَالْمَلَكُوتِ،
سُبْحَانَ ذِي الْعِزَّةِ وَالْعَظَمَةِ وَالْهَيْبَةِ وَالْقُدْرَةِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْجَبَرُوتِ،
سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْحَيِّ الَّذِي لَا يَنَامُ وَلَا يَمُوتُ،
سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّنَا وَرَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ،
اللَّهُمَّ أَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيرُ، يَا مُجِيرُ، يَا مُجِيرُ۔
ترجمہ:
پاک ہے وہ ذات جو بادشاہی اور سلطنت کی مالک ہے۔
پاک ہے وہ (اللہ) جو عزت والا، عظمت والا، ہیبت والا، قدرت والا، کبریائی والا اور سطوت والا ہے۔
پاک ہے وہ بادشاہ جو زندہ ہے، جسے کبھی موت یا نیند نہیں آتی۔
پاک و منزه ہے وہ رب جو ہمارا بھی اور فرشتوں اور روح (جبرائیل) کا بھی پالنے والا ہے۔
اے اللہ! ہمیں آگ کے عذاب سے بچا، اے (عذاب سے) بچانے والے، اے (عذاب سے) بچانے والے، اے (عذاب سے) بچانے والے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








