کراچی کے علاقے سولجر بازار کی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی۔ 17سالہ لڑکی کی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سولجر بازار میں دھماکہ صبح تقریباً 4 بجے ہوا جس کے بعد عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے رپ پولیس نے علاقہ گھیرے میں لیا، جس کے دوران سرچ آپریشن اور ملبے میں دبے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کا آغاز کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق 3 منزلہ عمارت کے ہر فلور پر ایک کمرہ موجود ہے اور تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کے دوران نکالی گئی 16لاشوں میں 4 بچے اور 6 خواتین بھی شامل ہی۔
دھماکے کے نتیجے میں زخمی افراد کی تعداد 12 سے زائد ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس سے قبل دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور دھماکے سے 2 قریبی عمارات کو بھی نقصان پہنچا۔
ڈی جی ریسکیو 1122 بریگیڈئیر واجد کا کہنا ہے کہ گیس دھماکے کے باعث جاں بحق افراد کی لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب بھی ایک سے 2 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ چھوٹی عمارت کیلئے خاص آلے سے لوہا کاٹ کر ملبہ ہٹایا جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








