خیبر پختونخوا: کوہاٹ میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

تازہ ترین

تازہ ترین

تیل اور گیس
(فوٹو: آن لائن)

او جی ڈی سی ایل نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے دریافت کردہ کنویں سے یومیہ 10 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور یومیہ 225 بیرل خام تیل حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ حکام کا ماننا ہے کہ دریافت تیل و گیس کی طلب ورسد میں فرق کم کرنےمیں معاون ہوگی۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگہی دے دی گئی۔ خط کے متن کے مطابق  ہنگو لمشیوال فارمیشن میں بارگزئی ایکس ون کنویں سےتیل و گیس دریافت ہوا۔ کنویں میں اوجی ڈی سی ایل 65 فیصد،پی پی ایل30 فیصد اورگورنمنٹ ہولڈنگ 5فیصد کی شراکت دار ہیں۔

اس سے قبل سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں بھی تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے جسے ملک کی توانائی ضروریات پورا کرنے کیلئے اہم پیشرفت قرار دیا گیا۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت درس ویسٹ 3 کنویں سے ہوئی ، جہاں سے یومیہ تقریباً 97 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Related Posts