حافظ آباد: ملزم نے خاتون کے ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کردیا، لاش کو آگ لگا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

باندھ کر قتل
(فوٹو: ڈان)

حافظ آباد میں ملزم نے خاتون کے ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کردیا اور لاش کو آگ لگا دی، مقتولہ کا مبینہ دوست ہی اس کا قاتل نکلا۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد صدر پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔ قتل کے ملزم کی شناخت شفاقت کے نام سے ہوئی۔ مقتولہ حافظ آباد کے علاقے کولوروڈ کی رہائشی تھی، جسے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

صدر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شفاقت ملاقات کیلئے خاتون کے گھر پہنچا اور خاتون کو ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو نذرِ آتش کردیا۔ ملزم قتل کو خودکشی دکھا کر جرم کے عبرتناک انجام سے بچنا چاہتا تھا۔

مقتولہ 3بچوں کی ماں تھی جس کے شوہر کا انتقال کچھ عرصہ قبل ہوا تھا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم کو جلال پور بھٹیاں سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کا اعترافی بیان بھی حاصل کر لیا گیا۔ مقتولہ کے والد مشتاق کی مدعیت میں وااقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Related Posts