لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز، سپاہی کرامت شاہ وطن پر قربان! 5 دہشتگرد جہنم واصل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ واقعہ خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران پیش آیا۔ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے خودکش گاڑی استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ان کے عزائم ناکام بنا دئیے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشتگردوں نے اپنی خودکش گاڑی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دہشتگرد فتنہ الخوارج رمضان المبارک کے دوران بھی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کا استعمال کر رہے ہیں اور افغان طالبان حکومت انہیں روکنے میں ناکام رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے گا اور عزمِ استحکام کے تحت ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

Related Posts