بھارتی ریاست اتر پردیش کے بدایون ضلع سے ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے جہاں اکشے نامی شخص نے مبینہ طور پر تین مسلمانوں پر بلا اشتعال حملہ کیا اور انہیں عوامی مقام پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اکشے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تین افراد پیدل سڑک پار کر رہے تھے۔ سڑک کافی چوڑی تھی اور وہ آسانی سے ان کے پاس سے گزر سکتا تھا لیکن اکشے نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی ان کے پیچھے روک دی، ہارن بجانا شروع کر دیا اور بغیر کسی اشتعال کے ان پر گالیاں دینا اور تھپڑ مارنا شروع کر دیا۔
This incident is from Uttar Pradesh, India.
Akshay was going on his two-wheeler. Three Muslim men were walking past. It was a wide road and Akshay could have driven past them but he deliberately stopped his two-wheeler behind them and started honking. Then, without any… pic.twitter.com/L7EiUHs7eG
— Ranvijay Singh (@ranvijaylive) February 21, 2026
متاثرین کے بھاگنے کی کوشش کرنے پر اکشے نے ان کا پیچھا کیا اور عوامی جگہ پر کھلے عام دھکا دے کر مار پیٹ جاری رکھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں میں سے دو بزرگ تھے۔ اس دوران کسی نے بھی متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش نہیں کی۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑا دی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں اقلیتوں پر ایسے بلا اشتعال حملے معمول بن چکے ہیں اور ملزمان کو سزا نہ ملنے کے باعث ایسے واقعات مزید حوصلہ افزائی حاصل کر رہے ہیں۔
پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا کہ آیا مقدمہ درج ہوا ہے یا ملزم گرفتار ہوا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے فوری کارروائی اور قانون کے مطابق سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق یہ واقعہ ایک بار پھر بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور اقلیتوں کے خلاف تشدد کی سنگین صورتحال کو اجاگر کر رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








