معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی بہترین دوست سجل علی سے تعلقات ختم ہونے پر خاموشی توڑ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں زارا نور عباس نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ احمد علی بٹ نے پوچھا کہ سجل علی کیسی ہیں؟ آپ نے ان سے کتنے عرصے سے بات نہیں کی؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے زارا نور عباس نے مسکرا کر کہا کہ الحمداللہ وہ اچھی ہے۔ ہم نے ابھی حال ہی میں بات چیت کی۔ اس پر احمد علی بٹ نے ہنس کر کہا کہ یہ جھوٹ ہے۔ زارا نور عباس نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم لوگ ایسا کیوں سوچتے ہیں۔
اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر دو لوگ ایک دوسرے کو ان فالو کرچکے ہیں تو وہ ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کرتے ہوں گے۔ لوگ ہمیشہ میرے بارے میں منفی باتیں ہی کیوں کرتے ہیں؟
زارا نور عباس نے کہا کہ لوگوں نے میرے بارے میں بہت کہا کہ اسی نے کچھ کہا ہوگا۔ یہاں ہر کوئی ہر کسی کے بارے میں بات چیت کرتا ہے۔
میزبان احمد علی بٹ نے کہا کہ اس تجربے سے آپ کو کیا سیکھنے کو ملا؟ اس پر زارا نور عباس نے کہا کہ ہر ہاتھ ملانے والا شخص آپ کا دوست نہیں ہوتا اور خصوصاً انڈسٹری میں جب ہر کسی سے ہاتھ ملایا جاتا ہے تو دیکھنا پڑتا ہے کہ میری انگلیاں واپس آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے دوستوں کے بہت سے گروپس تھے، میں ہر کسی کو دوست سمجھ لیتی تھی۔ لیکن اسد مجھے روکتے تھے۔ اب سمجھ میں آیا کہ اسد ہمیشہ ٹھیک کہتے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








