ڈاکٹر نبیحہ ذہنی مسائل کا شکار ہیں؟ شوہر حارث کھوکھر کے اہم راز کھول دئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سوشل میڈیا پر معروف موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر نبیحہ علی خان اور بزنس مین حارث کھوکھر کی شادی جو چند ماہ قبل بڑے چرچے میں ہوئی تھی اب تنازعات اور اختلافات کی زد میں آ گئی ہے۔ دونوں نے عوامی سطح پر ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں اینکر فیضہ علی کے ساتھ گفتگو میں ڈاکٹر نبیحہ نے جذباتی انداز میں اپنی ازدواجی زندگی کے مسائل بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شادی اب ختم ہونے کے قریب ہے اور رشتہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

ڈاکٹر نبیحہ کے مطابق ان کے شوہر حارث کھوکھر اپنے والدین اور بہن کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے گھریلو زندگی میں بار بار تناؤ پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ گھر میں ہم آہنگی قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کرتی رہیں لیکن شوہر کو شادی کی حفاظت پر زیادہ توجہ دینی چاہیے تھی بجائے اس کے کہ باہری اثرات سے رشتہ متاثر ہوتا۔ ڈاکٹر نبیہہ نے یہ بھی کہا کہ وہ خاموشی سے اپنے سسرال سے الگ ہو گئی ہیں تاکہ خود کو ذہنی سکون مل سکے۔

دوسری جانب حارث کھوکھر نے ایک ویڈیو جاری کرکے ڈاکٹر نبیحہ کے الزامات کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نبیہہ کو شک کرنے کی بیماری ہے جس کا کوئی فوری یا آسان علاج نہیں۔ حارث کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان کوئی سنگین جھگڑا نہیں ہوا اور وہ گھر میں خوشی سے زندگی گزار رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے نیا کاروبار شروع کیا تو ڈاکٹر نبیحہ ہر جگہ ان کے ساتھ جانے پر اصرار کرتی تھیں جو پروفیشنل میٹنگز، سوشل ایونٹس اور دیگر کاموں کے لیے ممکن نہیں تھا۔ حارث نے واضح کیا کہ جب بھی وہ کام کے لیے گھر سے نکلتے تو ڈاکٹر نبیہہ کو شک ہوتا کہ وہ کہیں اور جا رہے ہیں اور یہی صورتحال ازدواجی تعلقات میں کشیدگی پیدا کرتی رہی۔

حارث کھوکھر نے سختی سے انکار کیا کہ کوئی لڑائی، گالی گلوچ یا گھریلو تشدد ہوا ہو۔ ان کے مطابق مسائل کی جڑ عدم اعتماد اور منفی مفروضوں میں ہے نہ کہ حقیقی تنازعات میں۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور دونوں فریقین کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ رشتہ شدید دباؤ میں ہے۔ ڈاکٹر نبیحہ نے اپنی شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ہے جبکہ حارث کھوکھر نے ان کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ ان کی دیکھ بھال کرتے رہے اور شادی کے بعد ان کی صحت میں بہتری آئی۔

Related Posts