کراچی:کورنگی کراسنگ کے قریب ٹینکر کا موٹرسائیکل سے تصادم، بچی جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

تصادم
(فوٹو: جیو نیوز)

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے نزدیک آئل ٹینکر کا موٹر سائیکل سے تصادم ہوا ہے، ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار بچی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق بچی اور زخمی ہونے والے 2 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹینکر ڈرائیور تصادم کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے ضلع نوشہرو فیورز میں لاڑکانہ سے کراچی جانے والی کار اور ٹرالر کے مابین تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے، حادثہ مبینہ طور پر تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

 یہ افسوسناک حادثہ گزشتہ ماہ قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں ناگو شاہ ناکہ اسٹاپ کے قریب تیزرفتار کار اور ٹرالر تصادم کا شکار ہوئے۔ واقعے کے نتیجے میں سولنگی برادری سے تعلق رکھنے والے 6افراد جاں بحق ہوئے جو کار پر سوار ہو کر لاڑکانہ سے کراچی جارہے تھے۔

Related Posts