دنیا کے خطرناک ترین بالر تیار! صاحبزادہ فرحان کا پاک انگلینڈ میچ سے قبل بڑا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف اہم میچ سے قبل پریس کانفرنس میں اہم باتیں کیں۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ٹیم کا فوکس پوائنٹس ٹیبل پر نہیں بلکہ اچھی کارکردگی پر ہے اور وہ انگلینڈ کو سخت مقابلہ دینے کے لیے تیار ہیں۔

فرحان نے زور دیا کہ ٹاپ آرڈر کو اننگز کو مستحکم اور لمبا کھیلنے کی ذمہ داری نبھانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ اگر اوپنرز نے اچھی شروعات نہ کی تو نیچے والے بیٹرز بھی اسکور نہ کر سکیں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اننگز کو لمبا لے کر چلوں اور ٹیم کو مضبوط بنیاد دوں۔

انہوں نے پاکستان کی بولنگ لائن کی تعریف کی اور کہا کہ ہمارے پاس دنیا کے بہترین اسپنرز موجود ہیں جو انگلینڈ کے بیٹرز کو بہت مشکل وقت دیں گے۔ ہمارا پلان ہے کہ پہلے 6 اوورز میں حملہ آور کھیل پیش کریں اور پھر اسپنرز سے فائدہ اٹھائیں۔

فرحان نے صائم ایوب کو امپیکٹ پلیئر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اچھی اننگز کھیلیں گے اور ٹیم کو مزید طاقت دیں گے۔ انہوں نے سنچری بنانے کے اعتماد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سنچری بنانے سے اعتماد بہت بڑھتا ہے اور اب ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف سپر ایٹ کا میچ کل (24 فروری) کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے پالیکیلی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، کینڈی میں کھیلا جائے گا۔

Related Posts