سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں سرخ بارش کا امکان ہے جس کی وجوہات بھی سامنے آگئیں، تاہم یہ بارشیں انسانی صحت کیلئے مضر نہیں سمجھی جاتیں۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں برطانیہ کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق بعض مقامات پر رواں سال تقریباً ہر روز بارش ریکارڈ کی گئی۔
صحرائے صحارا سے اٹھنے والی سرخ گرد کی ایک بڑی تہہ یورپ سے ہو کر برطانیہ کا رخ کرچکی ہے اور اب برطانیہ کے قریب آرہی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ جب یہ سرخ گرد بارش کے ساتھ یکجا ہوگی تو بارش سرخ ہوجائے گی۔
عام طور پر ماہرین اس بارش کو بلڈ رین یعنی خون کی بارش کا نام دیتے ہیں اور یہ رائے رکھتے ہیں کہ اس قسم کی بارش انسانی صحت کو نقصان نہیں پہنچاتی تاہم اس سے گاڑیاں اور کھلی سطحیں سرخ مٹی کی تہہ کے نیچے دب سکتے ہیں۔
توقع ظاہر کی گئی ہے کہ آج سرخ گرد برطانیہ پہنچ جائے گی اور دوپہر کے 2 گھنٹوں میں سرخی کی کیفیت برقرار رہے گی۔ امکان یہ ہے کہ یہ سرخ گرد زیادہ تر جنوبی انگلینڈ کے بالائی علاقے سے گزرے گی۔
برطانوی میڈیا کا ماننا ہے کہ سرخ گرد کا سبب افریقہ کے علاقوں میں موسمی حیاتیاتی ایندھن (بایو ماس) کو جلانے کا عمل بھی ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں فضا میں دھواں اور ذرات بلند ہوجاتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








