پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی اڈیالا جیل کے قریب زیرِ تعمیر نالے میں گر گئیں، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں۔
اطلاعات کے مطابق نورین نیازی داہگل ناکے پر واقع زیرِ تعمیر سیوریج لائن عبور کر رہی تھیں کہ اچانک توازن خراب ہونے سے وہ گر پڑیں۔ اس حادثے میں ان کے ہاتھ، پاؤں اور ناک پر چوٹیں آئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق نورین نیازی کے ساتھ ایک اور خاتون بھی اسی نالے میں گر کر زخمی ہو گئیں۔ دونوں خواتین کو فوری طور پر زیرِ تعمیر نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








