رواں سال روزے 30 ہونگے یا 29 ؟ جانیں عید الفطر کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میں عیدالفطر 2026 کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے فلکیاتی ماہرین اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں سامنے آ گئی ہیں جن کے مطابق آئندہ سال عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ 2026 کو منائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک 2026 کا آغاز 19 فروری 2026 بروز جمعرات سے ہوا ہے۔ اگر رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوتے ہیں تو شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آ سکتا ہے جس کے بعد یکم شوال 21 مارچ بروز ہفتہ ہوگی۔

محکمہ موسمیات پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق 19 مارچ 2026 کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اس لیے عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم عید کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند کی رویت کی تصدیق کے بعد ہی کیا جائے گا۔

ممکنہ شیڈول کے مطابق:

رمضان المبارک کا آغاز: 19 فروری 2026 (جمعرات)

عیدالفطر: 21 مارچ 2026 (ہفتہ)

ممکنہ سرکاری تعطیلات: 21، 22 اور 23 مارچ (تین دن)

عیدالفطر رمضان المبارک کے اختتام پر منایا جانے والا خوشیوں کا تہوار ہے جس میں نمازِ عید کی ادائیگی، عزیز و اقارب سے ملاقاتیں، مٹھائیوں کی تقسیم اور مستحقین میں فطرانہ و خیرات کی ادائیگی اہم روایات ہیں۔ پاکستان میں عیدالفطر عام طور پر تین روز تک منائی جاتی ہے اور سرکاری تعطیلات کا اعلان بھی اسی مناسبت سے کیا جاتا ہے۔

Related Posts