آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت، ایران کا نیا سپریم لیڈر کون؟ اہم نام سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سپریم لیڈر
(فوٹو: آن لائن)

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی قیادت نے نئے سپریم لیڈر کے تقرر کیلئے سر جوڑ لیے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مستقبل میں سپریم لیڈر کے ممکنہ جانشینون کیلئے چند ناموں پر مشاورت بھی کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے نئے سپریم لیڈر کیلئے کوئی نام ظاہر نہیں کیا، جبکہ نئے سپریم لیڈر کا انتخاب 88اراکین پر مشتمل مجلس خبرگان رہبری کرے گی۔ واضح رہے کہ خبرگان رہبری ایران میں سینئر علما پر مشتمل ایک منتخب ادارہ ہے۔

تاہم بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی قیادت نے نئے سپریم لیڈر کیلئے چند ناموں پر غور شروع کردیا ہے جن میں مجتبیٰ خامنہ ای، علی رجا اعرافی، محمد مہدی میر باقری، حسن خمینی اور غلام حسین محسنی ایجنی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای سپریم لیڈر کے صاحبزادے ہیں،جنہیں اسلامی انقلابی گارڈ کور  کے بعض حلقوں میں اثر و رسوخ حاصل ہے، تاہم تاحال انہیں کسی سرکاری سیاسی عہدے پر فائز نہیں کیا گیا۔

سپریم لیڈر کیلئے زیر غور علی رضا اعرافی ایران کے دینی مدارس کے سربراہ اور قم کے جمعہ خطیب ہیں جو مذہبی حلقوں میں اہم مقام رکھتے ہیں۔

زیر غور ناموں میں شامل محمد مہدی میر باقری کو انتہائی سخت گیرنظریات کا حامل عالمِ دین سمجھا جاتا ہے، جو اسلامی انقلاب کے نظریاتی تسلسل کے حامی ہیں۔

اسی طرح حسن خمینی بانیِ انقلاب آیت اللہ روح اللہ خمینی کے نواسے ہیں، جنہیں نسبتاً اصلاح پسند سوچ کا حامل سمجھا جاتا ہے، وہ مزارِ خمینی کے متولی ہیں اور سپریم لیڈر کیلئے ایک اہم نام سمجھے جاسکتے ہیں۔

آخری نام غلام حسین محسنی ایجئی کا ہے جو سال 2021 سے ایران کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور عدالتی و سیاسی نظام میں اثر و رسوخ کے حامل ہین۔

Related Posts