ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں سے مشرق وسطیٰ میں شروع ہونے والی کشیدگی کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران پر حملوں اور سپریم لیڈر کی شہادت سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ عالمی منڈی میں صرف 1 روز میں خام تیل کی قیمت میں 7اعشاریہ 3فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔
عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 7اعشاریہ 3ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد خام تیل کی نئی قیمت 78اعشاریہ 25ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ ڈبلیو ٹی او خام تیل کی قیمت میں بھی 7ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈبلیو ٹی او خام تیل کی قیمت 71اعشاریہ 93ڈالرز فی بیرل تک جا پہنچی۔ برطانوی خام تیل 76اعشاریہ 78ڈالرز فی بیرل کی سطح پر فروخت ہورہا ہے۔ عالمی منڈی میں گزشتہ 2 روز میں 11 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ ا
خیال رہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث بین الاقوامی تجارت متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ خام تیل مزید مہنگا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








