ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت، مختلف یونیورسٹیز میں تدریس معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی یونیورسٹی
(فوٹو: آن لائن)

ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں اور سپریم لیڈر سمیت اعلیٰ قیادت کی شہادتوں کے پیش نظر جامعہ کراچی اور سر سیّد یونونیورسٹی سمیت مختلف یونیورسٹیز میں تدریس آج معطل رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی اور سر سیّد یونیورسٹی آج طلبہ کیلئے بند رہیں گی جبکہ جامعات میں تدریسی عمل مکمل طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ آج ہونے والے تمام امتحانات بھی منسوخ کردئیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ منسوخ شدہ امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا، رجسٹرار کی جانب سے طلبہ کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تاہم فیکلٹی اور اسٹاف معمول کے مطابق حاضر رہے گا۔ اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ امتحانی نتائج کی تیاری اور رجسٹریشن کے انتظامات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

تاہم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے ایران پر حملوں، سپریم لیڈر کی شہادت اور خلیجی ممالک پر ایران کی جوابی کارروائی کے پیش نظر کلاسز آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق طلبہ کو تمام لیکچرز گوگل میٹ کے ذریعے اٹینڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ فیکلٹی ممبران کو آن لائن کلاسز کا انعقاد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts