ایران کی 48اہم شخصیات قتل، فوجی قیادت مکمل ختم ہوگئی۔ٹرمپ

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

ایران پر حملوں سے قبل امن مذاکرات کا آغاز کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی 48اہم شخصیات قتل کرچکے، فوجی قیادت مکمل ختم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ ویڈیو خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے ایران کی 48اہم شخصیات کو قتل کردیا، ایرانی لیڈر شپ ختم ہوگئی، بہت سے لوگ ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہیں۔

ویڈیو خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی فوج پاسدارانِ انقلاب کی تنصیبات، ایرانی فضائی دفاعی نظام ہمارا نشانہ بنا، 9 بحری جہازوں اور ایرانی بحریہ کی عمارت پر بھی حملہ کیا گیا۔

خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی عسکری قیادت مکمل ختم ہوگئی، پاسدارانِ انقلاب، ایرانی فوج اور پولیس ہتھیار ڈال دے تو حملوں سے استثنیٰ دے سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگر ہتھیار نہ ڈالے گئے تو موت کا سامنا کرنا ہوگا۔ ہمارا ایران کے خلاف فوجی آپریشن اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ مزید امریکی ہلاک ہوسکتے ہیں، ہلاکتوں کا بدلہ لیا جائے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایرانی شہریوں کے ساتھ ہیں۔ ایرانی عوام موقعے کا فائدہ اٹھائیں اور ایرانی رجیم سے اپنا ملک واپس لیں۔ ایران بڑا اور مضبوط ملک ہے، جنگ کے بعد وہاں جمہوریت قائم کریں گے اور مثبت چیزیں ہوں گی۔

Related Posts