کیانی ہال میں لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن پر تنازعہ ہوا، جس کے دوران وکلا گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ خاتون وکیل پر بھی تشدد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تنازعہ لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن پر ہوا۔ آزاد گروپ کے سربراہ احسن لون اور ان کے ساتھیوں نے ہائیکورٹ بار کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا، جس پر لاہور ہائیکورٹ بار کے کیانی ہال میں جنرل ہاؤس اجلاس ہوا۔
لاہور ہائیکورٹ میں کالے کوٹ والے آپے سے باہر
وکیل نے خاتون وکیل پر گھونسے برسا دیئے۔
شدید گالیوں کا بھی تبادلہ
خاتون وکیل کو شیرنی کا خطاب
بدلے میں وکیل کو زور دار تھپڑ
مارا pic.twitter.com/udZVHo279X— Mohsin Bilal (@mohsinsami85) March 2, 2026
جنرل ہاؤس کے دوران دونوں گروپوں کے رہنما اور ممبران بڑی تعداد میں موجود تھے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ اسی دوران کچھ وکلا آپے سے باہر ہوگئے۔ وکلا نے ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں اور مکوں کی بارش کردی۔
اسی دوران ایک خاتون وکیل نے سینئر وکیل رہنما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تو پاس کھڑے مرد وکیل نے خاتون وکیل پر بھی تھپڑوں کی بارش کردی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران جس وکیل کے ہاتھ میں جو کچھ آیا، وہ دوسروں کو اس سے مارتا رہا۔
اس دوران سینئر وکلا ان کو منع کرتے رہے کہ آپ بس کردیں، مزید لڑائی نہ کریں، تاہم یہ جھگڑا تھمنے میں نہیں آیا۔بعد ازاں سینئر وکلا کی مزاحمت سے یہ معاملہ رک گیا اور جھگڑے کا سلسلہ بند کردیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








