پاسدارانِ انقلاب کا مغربی ایران میں امریکی ایف 15طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران
(فوٹو: آن لائن)

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے مغربی ایران میں امریکی لڑاکا طیارہ ایف 15 ای مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی عسکری حکام کے مطابق امریکا کے خلاف یہ کارروائی اسرائیل کے ایران پر جاری حملوں کے سخت جواب کے طور پر کی۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے بدھ کی صبح ایرانی اسپیس فورس کے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے امریکی طیارے کو نشانہ بنایا۔ ایرانی حکام کاک ہنا ہے کہ 2 نشستوں پر مشتمل یہ طیارہ جنوب مغربی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

اس موقعے پر جاری بیان میں ایران کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا نے 28فروری 2026 کو سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، سینئر فوجی کمانڈرز اور شہریوں کے خلاف حملوں کے بعد جو فوجی مہم شروع کی، اس کے دوران متعدد شہری اور عسکری مقامات نشانہ بنائے جس سے جانی نقصان اور تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں ایران کا کہنا ہے کہ پاسدرانِ انقلاب نے امریکا، اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک میں موجود فوجی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کیے جبکہ ایسی تمام کارروائیاں ایران کے خلاف جاری آپریشنز کا سخت جواب ہیں۔

دوسری جانب آزاد ذرائع اس دعوے کی تاحال تصدیق نہیں کرسکے۔ عالمی میڈیا نے اس حوالے سے محدود معلومات دی ہیں جبکہ ایران کی جانب سے طیارہ مار گرانے کا یہ دعویٰ خطے میں جاری کشیدگی اور امریکا و اسرائیل کے ایران پر جاری حملوں میں مزید شدت کی پیشگوئی کرتا ہے۔

Related Posts