سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ، ملک کے متعدد شہروں میں گرمی بڑھ جائیگی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہیٹ ویو
(فوٹو: آن لائن)

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوران بالائی علاقوں میں کچھ روز موسم معتدل اور ٹھنڈا کی پیشگوئی کی جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کا زور جاری رہنے کا امکان ہے۔ سندھ میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق رمضان کے ابتدائی 15روز میں بارش نہیں ہوئی، شہریوں کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ ہے۔ محمکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا البتہ بالائی علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان ورک کا کہنا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی سامنے آسکتا ہے اور جیسے ہی اگلے ہفتے کا آغاز ہوگا یہ ممکنہ سلسلہ بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ میں رواں ماہ ہیٹ ویو آنے کا خدشہ بھی ہے۔ عرفان ورک کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زائد ہوگیا اور خدشہ ہے کہ بعض علاقوں میں اگر درجہ حرارت 40 ہوا تو ہیٹ ویوو کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

علاوہ ازیں گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں پارہ چڑھنے کی صورت میں برفانی جھیلیں پھٹ سکتی ہیں اور طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔۔

Related Posts