تربیت کا فقدان یا کچھ اور؟ ایک اور بھارتی جنگی طیارہ گرکر تباہ، پائلٹس ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

طیارہ
(فوٹو: سما)

بھارتی ریاست آسام میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور جدید جنگی طیارہ سخوئی معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، بھارتی میڈیا نے تصدیق کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ فضائیہ کا ایک جدید جنگی طیارہ سخوئی شمال مشرقی ریاست آسام میں پرواز کے بھرنے کے فوری بعد گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے کا شکار دونوں پائلٹس بر وقت طیاروں سے نکلنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور ہلاک ہوگئے۔

اس حوالے سے جاری بھارتی فضائیہ کے بیان کے مطابق بدقسمت جنگی طیارے نے آسام کے جورہاٹ ایئربیس سے اڑان بھری اور اس کا آخری رابطہ شام 7 بج کر 42 منٹ پر ہوا تھا۔ حکام کے مطابق طیارہ آسام کے ضلع کاربی آنگلونگ کے فضائی علاقے میں پرواز کر رہا تھا جب اس کا رابطہ اچانک منقطع ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کا رابطہ منقطع ہونے کے فوراً بعد طیارے کی تلاش کے لیے سرچ اور ریسکیو مشن شروع کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ بھارت کا سخوئی روسی ساختہ دو انجنوں والا جدید ملٹی رول جنگی طیارہ ہے جو بھارتی فضائیہ کے اہم ترین لڑاکا طیاروں میں شامل ہے۔ اس جنگی جہاز کو فضائی و زمینی اہداف کے خلاف مختلف قسم کے مشنز اور جنگوں میں فضائی کارروائی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

Related Posts