پاک سعودی عرب دوستی اور اور دفاعی تعلقات پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے بنائے گئے عربی نغمے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جسے مبینہ طور پر ایک سعودی شہری نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
تفصیلات کے مطابق اے آئی سے بنائے گئے گانے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدے کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور عوامی و عسکری سطح پر دستی اور گرمجوشی پر مبنی باہمی تعلقات کی عکاسی کرنا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس نغمے میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوستانہ تعلقات کے ساتھ ساتھ دفاعی شراکت داری کو بھی اجاگر کیا گیا۔ نغمے کی ویڈیو میں دونوں ممالک کے مستحکم روابط اور اتحاد کے پیغامات نمایاں ہیں۔
A Saudi national shared this song to pay tribute to friendhsip of Pakistan And Saudi Arabia and their mutual defense ..
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) March 7, 2026
اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ یہ نغمہ ایک یاد دہانی ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مستحکم تعلقات رکھتے ہیں اور خطے میں استحکام و سلامتی کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ عوام کی بڑی تعداد نے گانے کو بے حد پسند کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کیے گئے اس نغمے کی مقبولیت اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی تعلقات کو عوامی و عسکری سطح پر بھی گہرائی سے فروغ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








