ایران پر جاری امریکا و اسرائیل حملوں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی منڈی ہلا دی، جہاں تیل کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت 90 اعشاریہ 90 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے جبکہ ڈبلیو تی کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 12اعشاریہ 21فیصد کا ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب برطانوی برینٹ کرود آئل کی فروخت 92اعشاریہ 69 ڈالرز پر جاری ہے جس کی قیمتوں میں اضافے کی شرح 8اعشاریہ 52فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ تجزیہ کار عالمی سطح پر تیل مہنگا ہونے کے رجحان کو تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں چھڑی ہوئی جنگ کے اثرات سب سے پہلے پاکستان پر پڑنا شروع ہوگئے۔ اس سے قبل پاکستان 321روپے فی لیٹر کے ساتھ خطے میں سب سے مہنگا پیٹرول فروخت کرنے والا ملک بن گیا۔
گزشتہ روز سامنے آنے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر پاکستانی کرنسی میں تقابلی جائزہ لیا جائے تو سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمت 172روپے فی لیٹر، متحدہ عرب امارات میں 186 روپے جبکہ قطر میں 144 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
اس کے علاوہ عمان اوربحرین میں بھی پیٹرول کی قیمت 172 روپے فی لیٹر ہے،امریکا میں 247 روپے جبکہ بھارت اور چین میں 305 روپےفی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے،سب سے سستا پیٹرول لیبیا اور ایران میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے جبکہ ہانگ کانگ میں پیٹرول سب سے مہنگا 1 ہزار 77روپے فی لیٹر کی سطح پر آگیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








