وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا کیے جانے کے بعد ڈیری فارمرز دودھ مہنگا کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں ہرگزرتے روز کے ساتھ بد سے بد تر ہوتی صورتحال نے پاکستان کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دئیے تو ڈیری فارمرز دودھ کی قیمتوں میں یکمشت 100روپے فی کلو کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے کمشنر کراچی کے نام خط میں مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 220روپے سے بڑھا کر 320روپے فی لیٹر کردی جائے۔ ہمیں روزانہ دودھ پر 70روپے فی لیٹر کا نقصان ہورہا ہے۔نقصان برداشت سے باہر ہوگیا۔
خیال رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں دودھ کی قیمت 200روپے سے 220روپے فی کلو تک ہوچکی ہے جس کے باعث مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے شہری پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں دودھ کی قیمت میں بھاری بھرکم اضافے کا مطالبہ مہنگائی کا نیا طوفان لانے کا سبب بن سکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








