آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ہوگا جسے 1 لاکھ سے زائد شائقین احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جبکہ کروڑوں ٹی وی اسکرینز پر براہِ راست دیکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپین بھارت کے فائنل میچ جیتنے کی امید 71فیصد جبکہ نیوزی لینڈ کی صرف 29فیصد ہے تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کیوی ٹیم اور بھارت دونوں ہی کرکٹ شائقین کو چونکا دینے والی ٹیمز ثابت ہوئی ہیں، اس لیے آج کا مقابلہ کون جیتے گا، یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
ایک جانب بھارتی ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادو کریں گے تو دوسری جانب نیوزی لینڈ کی کپتانی مچل سینٹنر کے ہاتھوں میں ہے۔ دلچسپ طور پر اگر کامیابی بھارت کے حصے میں آئی تو بھارت تیسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والا پہلا ملک بن جائے گا جس نے مسلسل 2 ورلڈ کپ اپنے نام کیے۔
دوسری جانب کیوی کرکٹ ٹیم، جس نے آج تک ورلڈ کپ نہیں جیتا، اگر آج بھارت کو شکست دے دے تو نئی تاریخ لکھ دے گی اور نیوزی لینڈ کی قوم بھی اسی کرشمے کی منتظر ہے جو آج رونما ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر تاریخ رقم کرنے کا موقع ملے گا یا نیوزی لینڈ ٹیم ورلڈ کپ جیت کر بھارت کا غرور خاک میں ملادے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








