پاکستان خطے میں سب سے مہنگا پیٹرول فروخت کرنے والا ملک بن گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرول
(فوٹو: اَن سپلیش)

ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں چھڑی ہوئی جنگ  کے اثرات سب سے پہلے پاکستان پر پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان 321روپے فی لیٹر کے ساتھ خطے  میں سب سے مہنگا پیٹرول فروخت کرنے والا ملک بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی میں تقابلی جائزہ لیا جائے تو سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمت 172روپے فی لیٹر، متحدہ عرب امارات میں 186 روپے جبکہ قطر میں 144 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

اس کے علاوہ عمان اوربحرین میں بھی پیٹرول کی قیمت 172 روپے فی لیٹر ہے،امریکا میں 247 روپے جبکہ بھارت اور چین میں 305 روپےفی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے،سب سے سستا پیٹرول لیبیا اور ایران میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے جبکہ ہانگ کانگ میں پیٹرول سب سے مہنگا 1 ہزار 77روپے فی لیٹر کی سطح پر آگیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے ایران پر اسرائیل و امریکا کے حملوں کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے کے پیش نظر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھاری بھرکم اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیر توانائی علی پرویز ملک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے موجودہ حالات کے تناظر میں مشکل فیصلہ کیا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 55، 55روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا اعلان کیا گیا۔۔

Related Posts