وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد سندھ حکومت نے بھی صوبے بھر میں 31 مارچ تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اسکول بند ہونے کے باوجود تمام امتحانات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ اسکول 16 سے 31 مارچ تک بند ہوں گے تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
اس سے قبل وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں تمام تعلیمی اداروں کو رواں ہفتے کے آخر سے دو ہفتے کی چھٹیاں دی جارہی ہیں تاہم ہائر ایجوکیشن کے تمام اداروں میں آن لائن کلاسز کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








