سونے کی قیمت میں ہزاروں کا اضافہ، 12مارچ 2026 کو فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: اکانومی ڈاٹ پی کے)

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا جبکہ چاندی کی قیمت تاحال مستحکم ہے،  بدھ کے روز جاری کردہ سونے اور چاندی کے نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 172 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 908 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 26 ہزار 961 روپے ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 5205 ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 88 اعشاریہ 70 ڈالر فی اونس پر مستحکم ہیں۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 9 ہزار 354 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 8 ہزار 19 روپے پر برقرار ہے۔

Related Posts