ایران نے عالمی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی فہرست جاری کرکے ان کے ریجنل ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا۔
پاسدارانِ انقلاب (IRGC) سے وابستہ خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی نے اس فہرست میں وہ کمپنیاں شامل کی ہیں جن پر اسرائیلی فوجی منصوبوں سے تعلقات کے الزامات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فہرست میں گوگل، مائیکروسافٹ، پالانٹیر، آئی بی ایم، اینویڈیا اور اوریکل سمیت کئی بڑے امریکی ادارے شامل ہیں، جنہیں تسنیم نیوز نے “ایران کے نئے اہداف” قرار دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں اسرائیلی فوجی ایپلی کیشنز اور دفاعی منصوبوں میں مبینہ تعاون کرتی رہی ہیں اور اسی بنیاد پر انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
تسنیم نیوز کے مطابق یہ فہرست ایران کی دفاعی حکمت عملی اور تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کے تناظر میں جاری کی گئی ہے، جبکہ مغربی ذرائع اور کمپنیوں نے اس معاملے پر فوری تبصرہ نہیں کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








