پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، منفرد نام بھی رکھا گیا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایل کی ٹرافی
پی ایس ایل کی ٹرافی، کراچی اسٹیڈیم، فوٹو پاک میڈیا

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)  کے گیارہویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

پاکستان سپر لیگ کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی میں ہوئی۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں فرنچائز مالکان کا کردار کافی اہم رہا، پی ایس ایل ایک فیملی ہے، سب ایک ٹرافی کیلئے لڑیں گے۔

پی ایس ایل کی ٹرافی کا نام انفینٹی رکھا گیا ہے۔ پی ایس ایل 11 کی ٹرافی مقامی جیولر کمپنی نے ڈیزائن کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا، پہلی بار ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

Related Posts