انگلینڈ: شاہین آفریدی 100 لیگ کے آکشن سے دستبردار، وجہ بھی سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہین آفریدی
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت فاسٹ بولر شاہین آفریدی انگلینڈ میں کھیلی جانے والی 100لیگ کے آکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں، جس کی وجوہات سامنے آگئیں۔

ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے 1 روز قبل ہی دی ہنڈریڈ لیگ کے آکشن سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی میں قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گی، اس دوران فاسٹ بولر شاہین آفریدی 100 لیگ میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔ ٹیسٹ سیریز کے باعث انہوں نے دی ہنڈریڈ لیگ سے دستبرداری اختیار کرلی۔

یاد رہے کہ ماضی میں پاکستان کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا  کہ وہ کسی بھی فارمیٹ سے دستبردار نہیں ہو رہے اور جب تک جسمانی طور پر فٹ ہیں، تمام فارمیٹس میں کھیل جاری رکھیں گے۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ برس مئی کے دوران شاہین آفریدی نے کہا کہ میں کسی فارمیٹ سے الگ نہیں ہو رہا۔ جب تک سانس چل رہی ہے، میں تمام فارمیٹس میں پاکستان کے لیے کھیلتا رہوں گا۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے وسیم اکرم اور وقار یونس دور اور آج کے دور میں بڑا فرق بتاتے ہوئے کہا  کہ ماضی کے عظیم کھلاڑیوں پر کام کا اتنا بوجھ نہیں ہوا کرتا تھا۔

مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ کو 2024 میں دئیے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے جدید کھیل میں ورک لوڈ مینجمنٹ کے مسائل پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ آج کل کسی بھی کھلاڑی کو ذہنی طور پر تندرست اور مضبوط ہونا پڑتا ہے جس کا انحصار اس کی ذہنی صلاحیت پر ہے۔

Related Posts