پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل این جی بھی مہنگی، مہنگائی کا نیا طوفان تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

گیس
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی حگومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے بعد درآمدی آر ایل این جی بھی مہنگی کردی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ کیلئے درآمدی ایل این جی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں مہنگائی کا نیا طوفان تیار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 622روپے مہنگی کردی گئی ہے جبکہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 2اعشاریہ 22 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

سوئی ناردرن صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو نئی قیمت 13اعشاریہ 55ڈالرز مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 634روپے مہنگی کردی گئی۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 2اعشاریہ 26ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب پائیڈ نے خلیج میں کشیدگی سے پاکستانی معیشت کو لاحق خطرات کی نشاندہی کردی۔ بد ترین صورتحال میں عالمی تیل کی قیمت 120 سے 150ڈالرز فی بیرل تک جاسکتی ہے جس سے پاکستان میں مہنگائی کی شرح بھی 7فیصد سے بڑھ کر 15سے 17فیصد تک جانے کا خدشہ ہے۔

پائیڈ کی رپورٹ کے مطابق عالمی خام تیل کی قیمت میں ہر 10ڈالرز کا اضافہ پاکستان کے درآمدی بل میں 1.8 سے 2 ارب ڈالرز کا اضافہ کرسکتا ہے جبکہ پاکستان کی کل 30فیصد درآمدات پیٹرولیم مصنوعات پر مبنی ہیں۔

 

Related Posts