تہران جنگ بندی پر راضی مگر شرائط سخت ہیں! جانیں ایرانی صدر کے مطالبات

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیے تین بنیادی شرائط کا اعلان کیا ہے۔ صدر پزشکیان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ تنازع صرف اس صورت میں ختم ہو سکتا ہے جب ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کیا جائے، جنگ سے ہونے والے نقصانات کا معاوضہ دیا جائے اور بین الاقوامی سطح پر مضبوط ضمانتیں فراہم کی جائیں کہ مستقبل میں ایران پر کوئی حملہ نہ کیا جائے۔

صدر پزشکیان نے مزید بتایا کہ روسی صدر اور پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں انہوں نے خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے ایران کے عزم کو واضح طور پر پیش کیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے سخت انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر ایران کی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا تو پورے علاقے کی بندرگاہوں اور اقتصادی مراکز کو قانونی ہدف سمجھ کر کارروائی کی جائے گی۔ آئی آر جی سی نے کہا کہ کوئی بھی ملک خود کو اس بحران سے الگ نہیں رکھ سکتا، دشمن پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا اور فتح حاصل ہونے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ حالات میں آبنائے ہرمز میں جنگی بحری جہاز بھیجنا انتہائی خطرناک ہے کیونکہ یہ علاقہ شدید کشیدگی کا شکار ہے اور حملوں کا امکان بہت زیادہ ہے۔

Related Posts