پیٹرول مہنگا، حکومت نے سرکاری گاڑیوں کا فیول کوٹہ 25فیصد کم کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فیول کوٹہ
(فوٹو: آن لائن)

بین االاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب اور پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث حکومت نے سرکاری گاڑیوں کا فیول کوٹہ 25فیصد تک کم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25فیصد تک کمی کردی۔ محکمہ انتظامی امور خیبر پختونخوا نے فیول میں کمی سے متعلق مراسلہ تمام محکموں کو ارسال کردیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے وزرا، معاونین خصوصی اور مشیروں کا فیول کوٹہ 390لیٹر سے کم کرکے 292لیٹر ماہانہ کردیا۔ چیف سیکریٹری، اے سی ایس اور فنانس سیکریٹری کا کوٹہ 146لیٹر سے کم کرکے 98لیٹر ماہانہ کردیا گیا۔

صوبائی حکومت نے انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈی آئی جیز کیلئے فیول کوٹہ 114لیٹر سے کم کرکے 85لیٹر ماہانہ کردیا۔ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کیلئے فیول کوٹہ 98لیٹر سے کم ہو کر 74لیٹر رہ گیا۔

سرکاری مراسلے کے مطابق ڈپٹی کمشنرز، اے ڈی سیز اور ایس پیز کا ماہانہ فیول 104لیٹر سے کم کرکے 78لیٹر مقرر کردیا گیا۔ ڈپٹی سیکریٹری سے اوپر سیکرٹریٹ افسران کیلئے فیول کوٹہ 85لیٹر سے کم کرکے 64لیٹر کردیا گیا۔

Related Posts