کاروبار کیلئے 10 لاکھ کا بلا سود قرضہ! جانیں تفصیلات اور اپلائی کا طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب حکومت نے چھوٹے کاروبار کرنے والے تاجروں اور کاروباری افراد کے لیے آسان کاروبار کارڈ اسکیم متعارف کروائی ہے جس کے تحت درخواست گزار 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض حاصل کر سکتے ہیں۔

اس اسکیم کا مقصد چھوٹے کاروباری افراد کو مالی مدد فراہم کرنا اور ان کے کاروبار کے روزمرہ اخراجات کو آسان بنانا ہے۔ قرض کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے اور ابتدائی 12 ماہ کے لیے ریوالونگ کریڈٹ کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں تین ماہ کا گریس پیریڈ بھی فراہم کیا جاتا ہے جس کے بعد قرض کی رقم 24 ماہ کی برابر قسطوں میں واپس کی جاتی ہے اور اس قرض پر سود کی شرح صفر فیصد ہے۔

قرض کہاں استعمال کیا جا سکتا ہے؟

قرض کی رقم کاروبار سے متعلق ادائیگیوں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

سپلائرز کو ادائیگی

یوٹیلٹی بلز

حکومتی فیس اور ٹیکس

کاروباری مقاصد کے لیے نقد رقم (کل رقم کا 25 فیصد تک)

تمام مالی لین دین ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے کیا جاتا ہے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔

اہلیت کی شرائط

درخواست گزار پاکستانی شہری ہو

عمر 21 سے 57 سال کے درمیان

درست قومی شناختی کارڈ اور رجسٹرڈ موبائل نمبر

کاروبار پنجاب میں واقع ہو

کریڈٹ ہسٹری صاف اور کریڈٹ و سائیکومیٹرک جانچ پاس ہو

ہر شخص یا کاروبار صرف ایک ہی درخواست دے سکتا ہے تاکہ حقیقی کاروباری افراد اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔

درخواست کا عمل

درخواست آن لائن پورٹل کے ذریعے مکمل کی جاتی ہے جس میں ذاتی معلومات، کاروباری تفصیلات اور شناختی کارڈ کی تصدیق شامل ہوتی ہے۔ درخواست کے ساتھ 500 روپے کی ناقابل واپسی پراسیسنگ فیس ادا کرنا ضروری ہے۔

درخواست کی تصدیق کے بعد آسان کاروبار کارڈ جاری کر دیا جاتا ہے جس کے ذریعے قرض کی رقم تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔ ابتدائی طور پر قرض کی رقم کا 50 فیصد پہلے چھ ماہ میں استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ باقی رقم بروقت رجسٹریشن اور تصدیق کے بعد جاری کی جاتی ہے۔

اضافی انتظامی اخراجات

اگرچہ قرض بلا سود ہے تاہم اس کے ساتھ کچھ اضافی چارجز شامل ہیں

سالانہ کارڈ فیس: 25,000 روپے

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی

لائف انشورنس چارجز

کارڈ جاری کرنے کی فیس

تاخیر سے ادائیگی پر بینک کی پالیسی کے مطابق جرمانے

حکومتی نگرانی اور معاونت

اربن یونٹ کی ٹیمیں چھ ماہ کے اندر کاروباری مقام کی فزیکل تصدیق کرتی ہیں

بعد میں ہر سال معائنہ کیا جاتا ہے تاکہ قرض کا صحیح استعمال یقینی بنایا جا سکے

کاروباری افراد کو پی ایس آئی سی اور بینک آف پنجاب کے ذریعے اسٹارٹ اپ کاروباروں کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز تک رسائی فراہم کی جاتی ہے

مزید رہنمائی کے لیے 1786 ہیلپ لائن دستیاب ہے

یہ اسکیم چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے لیے مالی معاونت کا ایک اہم قدم ہے اور پنجاب حکومت کی طرف سے کاروباری شعبے کو سہارا دینے کی کوششوں میں شامل ہے۔

Related Posts