لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے پولیس اہلکار زخمی، مریم نواز نے نوٹس لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
مریم نواز، فائل فوٹو

لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے لاہور میں پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا۔

خونی واقعے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز  نے پتنگ بازی پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پتنگ بازی پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر افسوس کااظہارکیا اور کہا کہ پتنگ بازی کو خونی کھیل میں بدلنا انتہائی افسوسناک امر ہے۔

Related Posts