ٹک ٹاکر علی جٹ قرآنی آیت کی بے حرمتی کرنے لگا! ویڈیو وائرل ہونے پر سخت عوامی ردعمل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

لاہور پولیس نے قران پاک کی آیت کی بے حرمتی کرنے والے متنازعہ ٹک ٹاکر علی جٹ کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے مفرور ساتھیوں کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں لاہور پولیس حکام نے بتایا کہ شاہدرہ ٹاؤن میں قرآن پاک کی آیت کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ملزم فرار ہونے والے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور پولیس واضح کرتی ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ متنازعہ ٹک ٹاکر علی جٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک انتہائی بیہودہ گالی اور قران آیت کے ساتھ ملا پر پڑھا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے فوری طور پر گرفتار کرکے قانونی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد معاملے پر سنگینی سامنے آنے پر متنازعہ ٹک ٹاکر نے معافی مانگ لی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین اور عوام نے اسے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائے۔

Related Posts